ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے ارریہ میں 860شراب کی بوتل ملنے سے محکمہ کی پول کھلی

بہار کے ارریہ میں 860شراب کی بوتل ملنے سے محکمہ کی پول کھلی

Fri, 03 Nov 2017 23:59:27    S.O. News Service

ارریہ، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)صوبہ بہار میں مکمل طور پر شراب بندی کا حکم امتناعی نافذ ہوچکا ہے اور اس کے تحت محکمہ بھی ہمیشہ مستعد ہے ؛ لیکن محکمہ کی حقیقت کا اس وقت پتہ چلا جب بھارت- نیپال کی سرحد سے متصل ارریہ ضلع کے ایک گاؤں سے بی ایس ایف نے 860 بوتل شراب کی برآمد کی ۔ مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کی 56 ویں بٹالین کے کمانڈر مکیش گوتم نے بتایا کہ فورس کا ایک دستہ نے پھلکاہا سرحدی چوکی کے قریب مانک پور گاؤں کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تین موٹر سائیکل کو روک کر ان کے پاس سے 860شراب کی بوتل ضبط کی ۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کی قیمت چار لاکھ 30 ہزار روپے ہے اور پڑوسی ملک نیپال سے تین اسمگلر لے کر جا رہے تھے ، تاہم اسمگلر موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ضبط شدہ شراب کی بوتل کو علاقائی تھانہ کے پولس اہلکار کو سونپ دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ دنوں کچی شراب پینے کی وجہ سے 4لوگوں کی موت ہوئی تھی او راس پر کافی سیاست بھی ہوئی ۔ ریاست میں گزشتہ سال اپریل میں شراب کی فروخت اور استعمال پر مکمل طور سے پابندی عائد کی گئی تھی ۔ 


Share: